اغوا برائے تاوان کیس میں ملوث 2مجرموں کو2بار عمرقید کی سزا کا حکم

اغوا برائے تاوان کیس میں ملوث 2مجرموں کو2بار عمرقید کی سزا کا حکم

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشتگردی کی عدالت نے اغوا برائے تاوان کیس میں ملوث 2مجرموں قیوم اور عدنان کو 2،2بار عمرقید اور ان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم سنادیاانسداد دہشتگردی کی عدالت میں تھانہ مصفطی ٹاون پولیس نے قیوم قریشی اور محمد عدنان کیخلاف شوکت کو 10 لاکھ تاوان کی خاطر اغوا کرنے کے جرم میں چالان پیش کیا یہ چالان 16جنوری 2014 میں پیش کیا گیا تھاعدالت میں چالان آنے پر اس کیس کی باقاعدگی سے سماعت کی گئی۔  ،گزشتہ روز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر دونوں مجرموں کو دو دو بار عمرقید اور ان کی منقولہ اور غیرمنقولہ جائیداد ضبط کرنے کا حکم سنا دیاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4