بلال گنج ،بجلی کی وائرنگ کے دوران کاریگر کرنٹ لگنے سے جاں بحق

بلال گنج ،بجلی کی وائرنگ کے دوران کاریگر کرنٹ لگنے سے جاں بحق

 ؂لاہور(کرا ئم سیل )بلال گنج کے علاقہ میں نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔بتایا گیا ہے کہ سلامت پورہ کا رہائشی تیس سالہ الیکٹریشن مقصود گزشتہ روز کباڑ کی دکان میں بجلی کی وائرنگ کاکام کررہا تھا کہ اچانک اسے بجلی کا زور دار جھٹکا لگا اور بری طرح جھلس گیا شور پر مقامی لوگ اکھٹے ہوگئے اور امدادی ٹیم کو اطلاع دی جس پر امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو میو ہسپتال پہنچایا جہاں وہ چند گھنٹے کے بعد دم توڑ گیا تاہم اس سلسلہ میں مقامی پولیس نے بتایا کہ اتفاقیہ حادثہ تھا جسکی وجہ سے لواحقین نے کاروائی کروانے کیلئے پولیس کو درخواست نہیں دی ہے متوفی دوبچوں کا باپ تھا۔

مزید : علاقائی