دوچنگ چی رکشے آپس میں ٹکرا گئے،3 افراد شدید زخمی

دوچنگ چی رکشے آپس میں ٹکرا گئے،3 افراد شدید زخمی

 لاہور(کرا ئم سیل ) شفیق آباد کے علاقے میں ریس لگاتی ہوئی دوچنگ چی رکشے تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں رکشوں میں سوار 3 افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ اید ھی ایمبولنس نے زخمیو ں کو طبی امدادکے لیے منشی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ شفیق آبادکے علاقے امین پارک میں دو چنگ چی رکشے ریس لگاتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں رکشوں میں سوار 3افرادشبیر ، عامر اور رضا شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امدادکے لیے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔

مزید : علاقائی