بغیر اطلاع غیر حاضر ی پر2 ٹریفک وارڈنز کوبرطرف کردیا گیا

بغیر اطلاع غیر حاضر ی پر2 ٹریفک وارڈنز کوبرطرف کردیا گیا

 لا ہور (و قائع نگا ڑ خصو صی ) چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے بغیر اطلاع غیر حاضر ی کی بناء پر2 ٹریفک وارڈنز کونوکری سے برخاست کرنے کا حکم جاری کر دیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت میں کوتاہی اور ڈیوٹی میں غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں انکے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی ۔ سی ٹی او نے ٹریفک وارڈن عمر اور عاطف کو محکمانہ قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیراطلاع طویل غیر حاضر ی کی بناء پر نوکری سے برخاست کرنے کے احکامات جاری کردےئے ۔طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ وارڈنز ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر ادا کریں اور دورا ن ڈیوٹی شہریوں سے اپنا رویہ انتہائی نرم اور شائستہ رکھیں جبکہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے ۔

مزید : علاقائی