تیز رفتار موٹرسائیکلوں میں تصادم، 35 سالہ شخص جاں بحق

تیز رفتار موٹرسائیکلوں میں تصادم، 35 سالہ شخص جاں بحق

لاہور(کرا ئم سیل ) کوٹ لکھپت کے علاقہ میں دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم ، 35سالہ شخص جاں بحق جبکہ 2افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمیو ں کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ رکھ چندرائے گوالہ کالونی کے سامنے 35سالہ جمیل موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ سامنے سے آنی والی تیز رفتار موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 3افراد شدید زخمی ہوگئے ، 35سالہ جمیل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے دو زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔

مزید : علاقائی