مختلف مقامات سے 3نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد، مردہ خانوں میں جمع

مختلف مقامات سے 3نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد، مردہ خانوں میں جمع

 لاہور(کرا ئم سیل )صوبائی دارالحکومت کے مختلف مقامات سے 3نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد، پو لیس نے اید ھی ایمبولنس کے زریعے لاوارث قرار دے کر مردہ خانوں میں جمع کروادیں۔بتایا گیا ہے کہ جنوبی چھاؤنی کے علاقہ میں 40سالہ نامعلوم شخص ، لاری اڈا کے علاقہ سے 40اور 65سالہ اشخاص کی لاشوں کو دیکھ کر راہگیروں نے متعلقہ تھانوں کی پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے موقعوں پر پہنچ کر لاشوں کو قبضہ میں لیتے ہوئے علاقہ مکینوں، راہگیروں سے پوچھ گچھ اور علاقوں کی مساجد میں اعلانات کروائے ، متعلقہ تھانوں کی پولیس نے لاشوں کو شناخت نہ ہونے پر مردہ خانوں میں جمع کروادیا۔

مزید : علاقائی