لاری اڈاہ ،بھتہ نہ دینے پر 2 ملزموں نے فائرنگ کرکے ڈاکٹر سمیت 3 افراد کو زخمی کر دیا

لاری اڈاہ ،بھتہ نہ دینے پر 2 ملزموں نے فائرنگ کرکے ڈاکٹر سمیت 3 افراد کو زخمی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ا ئم سیل )لاری اڈا کے علاقہ میں واقع ایک کلینک میں موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے بھتہ نہ دینے پر فائرنگ کرکے ڈاکٹرعلی رضا سمیت تین افراد کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا کلینک کے شیشے ٹوٹ گئے ۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا جہاں ڈاکٹر علی رضا کی حالت نازک ہے ۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز موٹر سائیکل سوار دو حملہ آوروں نے ڈاکٹر علی رضا کے کلینک پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں ڈاکٹر علی رضا و دیگر دو افراد زخمی ہوگئے حملہ آور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے ڈاکٹر علی رضا نے ابتدائی طور پر بیان دیا کہ ان سے فون پر نامعلوم بھتہ کا مطالبہ کررہے تھے انکار کرنے پر بھتہ خوروں نے قتل کی نیت سے فائرنگ کی ہے جبکہ ڈاکٹر علی رضا سپئر پارٹس کا بھی کاروبار کرتا ہے مزید تفتیش جاری ہے جلد ہی بھتہ خوروں کا سراغ لگا لیا جائے گاابھی تک پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا۔

مزید :

علاقائی -