پولیس کا پتنگ ساز ،فیکٹری پر چھاپہ، 2 ملزموں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا

پولیس کا پتنگ ساز ،فیکٹری پر چھاپہ، 2 ملزموں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ...

لا ہور (کرا ئم سیل )سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر)امین وینس اور ڈی آئی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پر گزشتہ روزداتا دربار پولیس نے پتنگ سازفیکٹری میں چھاپہ مار کر2 ہزارسے زائد پتنگیں اور 10ہزار سٹکس قبضہ میں لے کر2 ملزمان کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کر لیا،ملزمان میں اصغر علی اور شاہد شامل ہیں۔اس موقع پرڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو سخت ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں پتنگ بازوں اور پتنگ ساز فیکٹریوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیاجائے ۔شہر میں پتنگ بازی سے اب تک سینکڑوں معصوم جانوں کا ضیاع ہو چکا ہے ۔ اس سلسلے میں والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو اس خطر ناک کھیل سے روکیں اور ان پر کڑی نظر رکھیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہرکے جس علاقے میں پتنگ بازی کا واقعہ سامنے آئے گا،اس علاقے کے ایس ایچ اواور ڈی ایس پی کے خلاف کارروائی ہوگی۔ پتنگ بازوں اور پتنگ ساز فیکٹریوں کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤ ن کیاجائے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع سے بچاجاسکے۔پتنگ بازی نہ پہلے کسی صورت برداشت تھی نہ اب کرینگے۔

مزید : علاقائی