مغلپورہ ،ایک کریہ دار نے دوسرے کو چھریوں کے وار کرکے ہلاک کر دیا ،ملزم فرار

مغلپورہ ،ایک کریہ دار نے دوسرے کو چھریوں کے وار کرکے ہلاک کر دیا ،ملزم فرار

 لا ہور (کرا ئم سیل) مغل پور ہ کے علاقہ میں کرا یہ دا ر نے دوسرے کرا یہ دا ر کو نامعلوم وجوہا ت پر چھریو ں کے پے در پے وا ر کر کے قتل کردیا اور موقع سے فرا ر ہو گیا ۔ پو لیس نے اید ھی ایمبولینس کے ذریعے نعش کو پوسٹ ما رٹم کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کر کے تفتیش کا آغازکردیا ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق مغل پور ہ کوآ پ سٹور کا ر ہا ئشی 50سا لہ علی خا ن محنت مزدوری کر تا تھا،وہ اوریاسین ایک ہی مکان میں کرایہ دار تھے ۔ پو لیس کے مطا بق گز شتہ روز کرایہ داریا سین ٰنے نا معلوم وجوہا ت پر علی خا ن کو چھریو ں کے وا ر کر کے شد ید زخمی کردیا اور موقع سے فرا ر ہو گیا ۔ اید ھی ایمبولینس نے زخمی کو طبی امدا د کے لئے گنگا را م ہسپتا ل میں منتقل کیا جہا ں ڈاکٹرو ں نے موت کی تصد یق کردی ۔ پو لیس نے نعش پوسٹ ما رٹم کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کر کے تفتیش کا آغازکردیا ہے ۔

مزید : علاقائی