کرسچنز میں طلاق سے متعلق درخواست پر محکمہ قانون اور متعلقہ وزارت کو نوٹسز

کرسچنز میں طلاق سے متعلق درخواست پر محکمہ قانون اور متعلقہ وزارت کو نوٹسز

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے طلاق دینے کے لئے مسیحی خواتین پر بدچلنی کا الزام عائد کرنے کے قانون کے خلاف دائر درخواست میں محکمہ قانون پنجاب اور محکمہ اقلیتی امور کو جواب داخل کرانے کے لئے نوٹس جاری کر تے ہوئے قرار دیا کہ یہ اہم معاملہ ہے، عدالت تمام فریقین کو سن کر فیصلہ جاری کرے گی ،مسٹر جسٹس شہزادہ مظہر نے امین مسیح کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل شیراز ذکاء نے موقف اختیار کیا کہ مسیحی طلاق ایکٹ کی دفعہ 10کے تحت مسیحی خاتون کو طلاق دینے کیلئے اس پر بدچلنی کا الزام لگانا پڑتا ہے ، عدالت نے پنجاب حکومت کو فریق بنانے کی درخواست منظور کرتے ہوئے محکمہ قانون اور محکمہ اقلیتی امور سے 16فروری تک جواب طلب کر لیاہے، عدالت نے قرار دیا کہ یہ ایک اہم معاملہ ہے، عدالت تمام فریقین کو سن کر فیصلہ جاری کرے گی ۔

مزید : صفحہ آخر