لاہور ہائیکورٹ نے عام انتخابات سے متعلق جائزہ رپورٹ طلب کر لی

لاہور ہائیکورٹ نے عام انتخابات سے متعلق جائزہ رپورٹ طلب کر لی

 لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین کی دوبارہ سکروٹنی کے لئے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن کی عام انتخابات سے متعلق جائزہ رپورٹ طلب کر لی ۔مسٹر جسٹس شہزاد ہ مظہر نے جاوید بدر کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل مشتاق طور ایڈووکیٹ نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے اپنی جائزہ رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ عام انتخابات کے دوران امیدواروں کی سکروٹنی بہتر نہیں ہو سکی ، الیکشن کمیشن کی طرف سے جواب جمع کراتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ جائزہ رپورٹ میں الیکشن کمیشن کی کوئی ذاتی رائے نہیں ہے بلکہ رپورٹ میں الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی میں شامل مبصرین اور دیگر شرکاء4 کے تاثرات ہیں لہذا دوبارہ سکروٹنی کرانے کی درخواست مسترد کی جائے، عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست کے ساتھ لف جائزہ رپورٹ کی صفحات مکمل نہیں ہیں جس پر عدالت نے جائزہ رپورٹ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 14اپریل تک ملتوی کر دی۔

مزید : صفحہ آخر