ایم کیو ایم لیڈر بدزبانی سے تحر یک انصاف کی آواز نہیں دباسکتے، محمو دالر شید

ایم کیو ایم لیڈر بدزبانی سے تحر یک انصاف کی آواز نہیں دباسکتے، محمو دالر شید

 لاہور(نمائندہ خصوصی ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شید نے کہا ہے ایم کیو ایم کے رہنما دھونس اور بدزبانی سے تحر یک انصاف کی آواز کو دبا نہیں سکتے ‘عمران خان اور تحر یک انصاف ملک اور عوام کیلئے جانوں کے نذرانے دینے سمیت سب کچھ قر بان کر نے کو تیار ہیں ‘چوہدری سرور کی تحر یک انصاف میں شمولیت ہماری اصولی اور عوامی سیاست کا منہ بولتا ثبوت ہے ‘حکمرا نوں کی دھاندلی ہر صورت بے نقاب ہو گی اور آنیوالی حکو مت تحر یک انصاف کی ہو گی ۔ اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے پوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شید نے کہا کہ شہر قائد کا امن تباہ کر نیوالوں کے خلاف جو طاقت و ر زبان عمران خان استعمال کر رہے ہیں وہ پاکستان کے کسی اور سیاسی لیڈر کو جرات نہیں ہو تی اور اگر کوئی سمجھتا ہے کہ وہ دھونس اور بد زبانی سے عمران خان اور تحر یک انصاف کی آواز کو دبا لے گا تو یہ اسکی بھول ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف پہلے دن سے عوامی اور پاکستان کے مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے سیاست کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ عوامی خدمت کا مشن رکھنے والے لوگ صرف تحر یک انصاف میں شمولیت کو تر جیح دے رہے ہیں اور سابق گور نر پنجا ب چوہدری محمد سرور کی تحر یک انصاف میں شمولیت بھی تحر یک انصاف کی اصولی اور عوامی دوست سیاست کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ محمو دالر شید

مزید : صفحہ آخر