چاغی، فورسز سے جھڑپ میں 3کمانڈروں سمیت15دہشت گرد ہلاک، ایک اہلکار شہید

چاغی، فورسز سے جھڑپ میں 3کمانڈروں سمیت15دہشت گرد ہلاک، ایک اہلکار شہید

کوئٹہ (خصوصی رپورٹ) چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے تین اہم کمانڈروں سمیت 15 دہشت گردوں ہلاک ۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید اور تین زخمی ہوئے۔ایف سی ترجمان کے مطابق چاغی کے علاقے بیسمیا میں سرچ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز پر ایک مکان سے فائرنگ کی گئی جس سے ایک ایف سی کا اہلکار شہید اور تین زخمی ہو گئے۔ جوابی فائرنگ میں کالعدم تنظیم کے تین کمانڈروں سمیت پندرہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔

مزید : علاقائی