اسلام آباد ایئرپورٹ پر سمارٹ فونز اور میموری کارڈ سمگل کرنیکی کوشش ناکام

اسلام آباد ایئرپورٹ پر سمارٹ فونز اور میموری کارڈ سمگل کرنیکی کوشش ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(آئی این پی )بے نظیرایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے لاکھوں روپے مالیت کے اسمارٹ فونز اور میموری کارڈ کی سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات کسٹم حکام نے نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی سے آنے والے مسافر راجا اعظم کے سامان سے 139 اسمارٹ فونز اور 8 ہزار میموری کارڈز برآمد کرلئے، کسٹم حکام نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔کسٹم حکام نے کہاکہ راجااعظم کے قبضے سے برآمد ہونے والے موبائل فونز اور میموری کارڈز کی مالیت 50 لاکھ روپے سے زائد ہے، ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی ہے جلد ہی اس واقعے میں ملوث دیگر افراد کا بھی سراغ لگالیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -