ہیڈماسٹر کی خالی آسامیا ں پر کرنے اور اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی ہٹانیکا فیصلہ

ہیڈماسٹر کی خالی آسامیا ں پر کرنے اور اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی ہٹانیکا ...

لاہور(ذکاء اللہ ملک) حکومت پنجاب نے محکمہ تعلیم میں اساتذہ پر تقرر و تبادلوں پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ پر عائدٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی اٹھاتے ہوئے ٹرانسفر پالیسی میں اساتذہ کی کسی سٹیشن پر 3سال ڈیوٹی کو کم کرکے ایک سال کرنے پر بھی غور کر رہا ہے جبکہ ایسے اساتذہ اور سکول سربراہان جو سکولوں میں بچوں کی انرولمنٹ سمیت سالانہ امتحانی نتائج میں غیر تسلی بخش کارکردگی کے حامل ہیں انکے تبادلے اور ترقی روکنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ سیکرٹری ایجوکیشن(سکولز) کی سربراہی میں گزشتہ روز ایک اعلیٰ سطحٰی اجلاس ہوا جسمیں صوبہ بھر کے ایجوکیشن آفیسرز سے تقرر و تبادلے کے حوالے سے پابندی اٹھانے پر مشاورت کی گئی،جبکہ لاہور سمیت صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں ہیڈماسڑز کی خالی آسامیوں کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں ۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سال 2015کی ٹرانسفر پالیسی میں نرمی بھی کئے جانے کا امکان ہے ،ٹرانسفر پالیسی سال 2015کو حتمی سکل دے کر رواں ہفتے منظوری کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی جائے گی ۔

مزید : علاقائی