اتنے سارے آئی فونز کے ساتھ یہ خاتون کیا کر رہی ہے؟جو آپ سوچ بھی نہیں سکتے

اتنے سارے آئی فونز کے ساتھ یہ خاتون کیا کر رہی ہے؟جو آپ سوچ بھی نہیں سکتے
اتنے سارے آئی فونز کے ساتھ یہ خاتون کیا کر رہی ہے؟جو آپ سوچ بھی نہیں سکتے

  

 بیجنگ (نیوز ڈیسک) اگر آپ ایپل کے ایپ سٹور پر کسی ایپ کی رینکنگ کو نہایت تیز رفتاری سے اوپر جاتا دیکھتے ہیں تو اس کے پیچھے کسی ایسی مشکوک کمپنی کا بھی ہاتھ ہوسکتا ہے جو دو نمبر طریقوں سے ایپس کی ریکنگ میں اضافہ کرتی ہے۔سوشل میڈیا میں آج کل ایک تصویر نے دھوم مچارکھی ہے جس میں ایک خاتون اپنے سامنے 100سے زائد آئی فون 5c ہینڈ سیٹ رکھے ان پر کچھ ڈاؤن لوڈ کرتی نظر آرہی ہے۔ تصویر کے ساتھ یہ معلومات فراہم کی گئی ہیں کہ یہ خاتون ایپ سٹور سے مختلف قسم کی ایپس دھڑا دھڑ ڈاؤن لوڈ کرکے انسٹال کرتی ہے اور انہیں ڈیلیٹ کرتی جاتی ہے۔ ٹیکنالوجی کمپنی Tencent کے مطابق چین میں اس وقت درجنوں مشکوک کمپنیاں کام کررہی ہیں جو سینکڑوں ملازمین کو اس کام پر لگائے رکھتی ہیں کہ یہ سارا دن ایپس ڈاؤن لوڈ کرتے رہتے ہیں تاکہ ان ایپس کی رینکنگ بلند کی جاسکے۔ یہ کمپنیاں بھاری رقم کے عوض کسی بھی ایپ کی رینکنگ بلند کرسکتی ہیں۔ عام طور پر کسی بھی ایپ کو ٹاپ 10 کی فہرست میں لانے کے لئے 70000ہزار یووان (تقریباً 11لاکھ پاکستانی روپے) جبکہ ایپ کو ایک ہفتے کے لئے ٹاپ 10 کی فہرست میں رکھنے کے لئے تقریباً 4 لاکھ یووان (تقریباً 65لاکھ پاکستانی روپے) لئے جاتے ہیں۔

مزید : علاقائی