کراچی، خواتین اور بچوں کی قائد متحدہ الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

کراچی، خواتین اور بچوں کی قائد متحدہ الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

 کراچی(سٹاف رپورٹر) الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لئے ایم کیو ایم نے عائشہ منزل سے ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے شاہراہ قائدین پہنچے۔ رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج عامر خان اور حیدر عباس رضوی نے موٹر سائیکل پر ریلی میں شرکت کی۔ شاہراہ قائدین پر جلسے کا اہتمام کیا گیا جہاں خواتین اور بچوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ خواتین کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی اس بات کا حق نہیں کہ وہ ان کے قائد کی توہین کرے۔ الطاف حسین کے خلاف مزید نازیبا زبان استعمال کی تو انہیں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ایم کیو ایم کے رہنماء خالد مقبول کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کیخلاف ہر دور میں سازشیں ناکام ہوئیں۔ ہم عمران خان کا اصل چہرہ بے نقاب کریں گے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ عمران خان نے قومی یکجتی کو پارا پارا کرنے کی کوشش کی۔ فیصل سبزواری نے کہا کہ عمران خان نے ہر لیڈر کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی۔رؤف صدیقی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو خیبر پختونخوا میں الیکشن طالبان نے جتوایا۔

مزید : صفحہ اول