تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کی جنگ بیرون ملک پہنچ گئی ،تحریک انصافکی برطانیہ ،ایم کیو ایم کی امریکہ کو شکایت

تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کی جنگ بیرون ملک پہنچ گئی ،تحریک انصافکی برطانیہ ...

اسلام آباد/کراچی(آئی این پی) تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کی جنگ بیرون ملک پہنچ گئی ،باطانوی ہائی کمشنر کو تحریک انصاف کے خط کے بعد ایم کیو ایم نے امریکی سفیر کو عمران خان کے بیانات بارے خط لکھ دیا ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے درمیان جاری لفاظی جنگ میں غیر ملکی سفیروں کو گھیسٹ لیا گیا ہے ۔تحریک انصاف کی جانب سے برطانوی ہائی کمیشن کو خط لکھا گیا تھا جس میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقریروں کو بنیاد بنایا گیا تھا جبکہ ایم کیو ایم کے سینٹر بابر غوری کی جانب سے امریکی سفیر کو جو خط لکھا گیا ہے اس خط میں عمران خان کے بیانات کا حوالہ دیا گیا ہے

مزید : صفحہ اول