بی جے پی کی تین نشستیں جیتنے والے جگدیش پردھان ، وجیندر کمار اور اوم پرکاش شرما

بی جے پی کی تین نشستیں جیتنے والے جگدیش پردھان ، وجیندر کمار اور اوم پرکاش ...

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتیہ جنتا پارٹی کے جیتنے والے تین امیدواروں میں ایک جگدیش پردھان ہیں جنہوں نے دہلی کے علاقے مصطفےٰ آباد سے کامیابی حاصل کی،دوسرے جیتنے والے ا میدوار وجیندر کمار ہیں جو روہنی سے جیتے ہیں جبکہ تیسرے فاتح امیدوار اووم پرکاش شرما ہیں جو وشواس نگر سے جیتے۔واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز روہنی اور وشواش نگر سے کیا تھا۔جگدیش پردھانکا مقابلہ کانگریسی امیدوار سے تھا، انہوں نے مدمقابل امیدوار کے مقابلے میں چھ ہزار اکتیس و وٹ زائد حاصل کر کے کامیابی سمیٹی،روجیندر کمار کو عام آدمی پارٹی کے امیدوارکے مقابلے میں پانچ ہزار تین سو سرسٹھ ووٹوں کی برتری حاصل رہی،پرکاش شرما نے دس ہزار ایک سو اٹھاون ووٹ کے مارجن سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار کو شکست دی۔

مزید : صفحہ اول