2015ء میں آپ 1998ء کے دن اور ہفتے گزار رہے ہیں

2015ء میں آپ 1998ء کے دن اور ہفتے گزار رہے ہیں

لاہور (صبغت اللہ چودھری ) اگرچہ گذرا ہوا وقت واپس نہیں آتا اور شاعر نے یہ کہہ کر اس پر مہر تصدیق بھی ثبت کی ہوئی ہے ’’میں گیا وقت نہیں ہوں کہ پھر آنہ سکوں‘‘ لیکن بعض صورتوں میں گذرا ہوا وقت اس طرح واپس آتا ہے، کہ حیرت بھی ہوتی ہے ، آپ کو بھی یہ پڑھ کر اگر حیرت ہو رہی ہے تو پھر وقت کے حوالے سے درج ذیل حقائق کو دیکھیں۔

2015ء کے سال میں ہفتے کے دن کے بارے میں ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ 4اپریل (4-4-15)کو ہفتہ ہوگا، 6جون (6-6-15)،8اگست (8-8-15)،10اکتوبر (10-10-15)اور12دسمبر(12-12-15)کو بھی ہفتے کا دن ہوگا۔ 2015ء کے کیلنڈر کے بارے میں دوسری دلچسپ بات یہ ہے کہ جو کیلنڈر 1998ء کا تھا وہی سترہ سال بعد اب 2015کا کیلنڈر ہے۔دونوں کیلنڈر وں کے دن اور تاریخیں ایک ہی ہیں۔ حتیٰ کہ تہوار بھی یکساں ہیں۔98ء میں میاں نواز شریف وزیر اعظم تھے،آج بھی وہ وزیر اعظم ہیں۔

مزید : صفحہ اول