وارم اپ میچ، پاکستان نےانگلینڈ کو 4وکٹوں سے شکست دیدی
سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک) وارم اپ میچ، پاکستان نےانگلینڈ کو 4وکٹوں سے شکست دیدی۔تفصیلات کے مطابق وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوور میں8وکٹوں کے نقصان پر250رنز بنائے جبکہ قومی ٹیم نے مطلوبہ ہدف48.5اوور میں6وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور عمر اکمل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 133رنز کی شاندار پارٹنر شپ بنا کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
پاکستان کا آغاز زیادہ ہی اچھا نہ تھا اور دوسرے ہی اوور میں جمشید ایک کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہو گئے ۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 10رنز پر اس وقت گری جب شہزاد 2رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ تیسرے آؤٹ ہونے والے بیسٹمین یونس خان تھے جنہوں نے صرف 19رنز بنائے جس وقت قومی ٹیم کے سکور صرف 43رنز تھے پھر حارث سہیل اور مصباح الحق نے ٹیم کا سکور73رنز پر لے گئے لیکن حارث سہیل 33رنز بنا کر کپتان مصباح الحق کا ساتھ چھوڑ گئے لیکن اس کے بعد عمر اکمل اور مصباح الحق نے ٹیم کو سنبھالا اور سکور211پر لے گئے تاہم عمر اکمل 65رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد صہیب مقصود نے 20رنز بنا کر ٹیم کا سکور 243تک لے گئے ۔ اس طرح مصباح الحق نے ناقبل شکست اننگز کھیلتے ہوئے 91 اور شاہد آفریدی نے 8رنز بنا کرٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا قبل ازیں انگلینڈ کے بلے بازوں میں روٹ نے 85اور بیلنس نے 57رنز بنائے جس میں پاکستانی بالرؤں میں یاسر نے 3اور سہیل خان نے 2وکٹیں حاصل کیں۔