سرکاری ادویات چوری کرنے پر نرس گرفتار، مقدمہ درج

سرکاری ادویات چوری کرنے پر نرس گرفتار، مقدمہ درج
سرکاری ادویات چوری کرنے پر نرس گرفتار، مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس نے سرکاری ہسپتال سے ادویات چوری کرنے والی نرس کو پکڑ لیا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نرس طلعت ادویات گاڑی میں رکھ کر فرار ہونے کی کوشش کر رہی تھی کہ وہاں موجود عملہ نے اسے دیکھ لیا جس پر پولیس بلوا لی گئی۔ ذرائع کے مطابق ٹبی سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نرس طلعت کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب کے ہسپتالوں کی ابتر صورتحال اور ادویات کی عدم دستیابی کے باعث غریب عوام کو نجی میڈیکل سٹورز سے مہنگی ادویات خریدنا پڑتی ہیں جبکہ اکثر افراد غربت کے باعث ادویات خریدنے کے قابل نہیں ہوتے۔ خادم اعلیٰ پنجاب کی جانب سے ہسپتالوں میں جگہ جگہ ایسے پوسٹرز بھی لگائے گئے ہیں جن پر یہ درج ہے کہ ” ایمرجنسی میں تمام ادویات مفت فراہم کی جاتی ہیں“۔ تاہم ایک سرکاری ہسپتال کی نرس کی جانب سے سرکاری ادویات کی چوری نے ہسپتالوں میں سیکیورٹی اور غریب عوام کو مفت ادویات کی فراہمی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -