خیبرپختونخواہ حکومت نے انتہائی مطلوب طالبان کی تفصیلات جاری کر دیں
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخواہ حکومت نے انتہائی مطلوب درجنوں دہشت گردوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات میں کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ اور منگل باغ کا نام سرفہرست ہے جبکہ ان دونوں طالبان رہنماﺅں کے سروں کی قیمت ایک ایک کروڑ روپے برقرار رکھی گئی ہے۔