سانحہ شکار پور کی تحقیقات کیلئے 5 رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے: قائم علی شاہ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ شکار پور واقعے کی تحقیقات کیلئے 5 رکنی کمیٹی بنائی قائم کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا مکمل سدباب کرنا ہے اور اس کی جڑ تک پہنچنا ہے۔ شکار پور واقعے کی تحقیقات کیلئے 5 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جبکہ متاثرین کے لواحقین کے تمام مطالبات بھی منظور کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سزائے موت پر عملدرآمد ضروری ہے، فوجی عدالتیں مختصر وقت میں مقدمات کا فیصلہ کریں گی۔