سینیٹ انتخابات، ایم کیو ایم نے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے

سینیٹ انتخابات، ایم کیو ایم نے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے
سینیٹ انتخابات، ایم کیو ایم نے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ نے سینیٹ انتخابات کیلئے بیرسٹر سیف اور میاں عتیق سمیت مختلف رہنماﺅں ٹکٹ جاری کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے بیرسٹر سیف، میاں عتیق، نگہت خاتون اور رضا زیدی کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے بابر غوری سمیت سینئر رہنماﺅں کو سینیٹ انتخابات کیلئے ٹکٹ دینے کی پیشکش کی تھی تاہم انہوں نے انکار کر دیا جس کے بعد ایم کیو ایم کی جانب سے دوسرے رہنماﺅں کو ٹکٹ جاری کر دیئے گئے ہیں۔

مزید : کراچی /اہم خبریں