فیس بک نے بھارتیوں کے لیے فیس بک کی مفت انٹرنیٹ سروس شروع کر دی

فیس بک نے بھارتیوں کے لیے فیس بک کی مفت انٹرنیٹ سروس شروع کر دی
فیس بک نے بھارتیوں کے لیے فیس بک کی مفت انٹرنیٹ سروس شروع کر دی

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے ہندوستان میں انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم افراد کے لئے فیس بک کی مفت انٹر نیٹ کی سروس کا آغاز کر دیاہے۔ اس بات کا اعلان مارک زکربرگ نے فیس بک پر اپنے پیغام میں کرتے ہوئے کہا کہ انترنیت ڈاٹ اور آر جی نامی منصوبہ ہندوستان میں متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت 6 انڈین ریاستوں کے رہائشیوں کو صحت، تعلیم، روزگار اور کمونیکیشن کے لئے مفت بنیاید انٹرنیٹ سروسز فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برس کے دوران ہم نے اس پروگرام کو افریقہ اور لاطینی امریکہ کے پندرہ کروڑوں سے زائد افراد کو مفت بنیادی خدمات فراہم کرنے کے عزم کے ساتھ شروع کیا تھا اور اب تک 60 لاکھ افراد انٹرنیٹ کی سہولت حاصل کرچکے ہیں، جس کے بعد ہمیں ان کی زندگیوں اور کمیونیکیشن وغیرہ میں انقلابی تبدیلی کی کہانیاں سننے کو ملی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ہم ہندوستان کو کنیکٹ کرنے آئے ہیں کیونکہ اس ملک کے ایک ارب سے زائد افراد انٹرنیٹ تک رسائی سے محروم ہیں اور اس کا مطلب ہے کہ وہ ان مواقعوں سے مستفید نہیں ہوسکتے جو ہمیں حاصل ہیں جبکہ باقی دنیا ان کے خیالات اور تخلیقات کو چرالیتی ہے۔ مارک زکربرگ کے مطابق آج کا اعلان اس کو تبدیل کرنے کی جانب پہلا قدم ہے اور تامل ناڈو، مہاراشٹرا، آندھرا پردیش، گجرات، کیرالہ اور تیلنگانہ میں ریلائنس نیٹ ورک کو استعمال کرنے والے افراد تین درجن سے زائد سروسز تک مفت رسائی حاصل کرسکیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کے حوالے سے بھی منصوبے پرکام کررہے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی