اگر موجودہ پلاننگ کمیشن مغلیہ دور میں ہوتا تو کبھی تاج محل نہ بن پاتا: خواجہ آصف

اگر موجودہ پلاننگ کمیشن مغلیہ دور میں ہوتا تو کبھی تاج محل نہ بن پاتا: خواجہ ...
اگر موجودہ پلاننگ کمیشن مغلیہ دور میں ہوتا تو کبھی تاج محل نہ بن پاتا: خواجہ آصف

  

لاہور (این این آئی) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے بجلی منصوبوں میں تاخیر کا ذمہ دار وزارت ترقی و منصوبہ بندی کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ اگر موجودہ پلاننگ کمیشن مغلیہ دور میں ہوتا تو کبھی تاج محل نہ بن پاتا۔ منگل کو واپڈا ہاﺅس میں 58 ویں سالگرہ پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے بجلی کے منصوبوں میں تاخیر کا ذمہ دار وزارت منصوبہ بندی کو ٹھہرا دیا۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر موجودہ پلاننگ کمیشن مغلیہ دور میں ہوتا تو کبھی تاج محل نہ بن پاتا، وزارت کی سست روی کی وجہ سے توانائی بحران پر قابو نہیں پایا جاسکا، تاہم 2018ءتک ملک میں بجلی بحران پر قابو پالیں گے۔

مزید : سکھر