عامر خان نئی فلم میں پہلوان بنیں گے

عامر خان نئی فلم میں پہلوان بنیں گے
عامر خان نئی فلم میں پہلوان بنیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار عامر خان نے فلم ”پی کے“ کے بعد نئی فلم میں ایک اور منفرد کردار نبھانے کا ارادہ کرلیا۔ نئی فلم جو کہ بھارتی ریسلر مہاویر پھوگٹ کی سوانح پر بنائی جائے گی، میں عامر خان ریسلر (پہلوان) بنیں گے۔ اس کردار کی حصوصیت یہ ہے کہ فلم میں مہاویر کی زندگی کے تین ادوار دکھائے جائیں گے جن م یں 19 سال کی عمر کا مہاویر جب وہ پہلوانی کی ابتداءکرتا ہے اور پھر 29 سال کا مہاویر اور آخر میں 55 سال کا مہاویر دکھایا جائے گا۔ عامر خان ان تینوں ادوار کی عکاسی کریں گے۔ عامر خان کے مطابق اس کردار میں زبردست ایکٹنگ مارجن موجود ہے۔ اس کردار کیلئے اپنا وزن بڑھانے کیلئے عامر خان نےا پنے تمام ڈائٹ پلان کو پس پشت ڈال دیا ہے۔ مذکورہ فلم جس کو ابھی نام نہی ں دیا گیا، کے ڈائریکٹر نتیش تہواری ہیں جنہوں نے فلم ”چلر پارٹی“ پر نیشنل ایوارڈ حاصل کیا۔

مزید :

تفریح -