وزارت پٹرولیم نے پی ایس او کا بورڈ آف مینجمنٹ تحلیل کر دیا

وزارت پٹرولیم نے پی ایس او کا بورڈ آف مینجمنٹ تحلیل کر دیا
وزارت پٹرولیم نے پی ایس او کا بورڈ آف مینجمنٹ تحلیل کر دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزارت پٹرولیم کی جانب سے پی ایس او کا مینجمنٹ بورڈ تحلیل کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں پیدا ہونے والے پٹرول بحران کی ذمہ داری پی ایس او مینجمنٹ بورڈ پر ڈالتے ہوئے بورڈ کو تحلیل کر دیا گیا ہے۔وزارت پٹرولیم کی جانب سے پٹرول بحران کی انکوائری رپورٹ مکمل کرنے کے بعد وزیر اعظم کو رپورٹ بھجوا دی تھی جس کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کے احکامات کے بعد چیئرمین پی ایس او مینجمنٹ بورڈ مجاہد عیشائی سمیت 7 ممبران پر مشتمل بورڈ کو تحلیل کر دیا ہے۔

پٹرول بحران ،وفاقی حکومت نے چیئر مین اوگرا کو تین ماہ کی جبری رخصت پر بھیج دیا

انکوائری رپورٹ کے مطابق پی ایس او بھی پٹرول بحران کی ذمہ دار قرار دی تھی ۔واضح رہے پٹرول بحران کی ذمہ داری عائد کر کے ابھی تک متعدد افراد کو معطل کیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب وزارت پٹرولیم یا وزیر پٹرولیم نے تاحال استعفیٰ نہیں دیا اور نہ ہی ان کو ان کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں