بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے مزید 5 کارکنوں کو سزائے موت سنا دی

بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے مزید 5 کارکنوں کو سزائے موت سنا دی
بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے مزید 5 کارکنوں کو سزائے موت سنا دی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ڈھاکہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بنگلہ دیش کی عدالت نے جماعت اسلامی کے مزید 5 کارکنوں کو سزائے موت دینے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی عدالت نے جماعت اسلامی کے 5 کارکنان کو سزائے موت کا فیصلہ سنا دیا ہے۔جماعت اسلامی کے کارکنوں پر وکیل کو قتل کرنے کا الزام ہے جبکہ عدالت نے قانونی کاروائی کے بعد ملزمان کو سزائے موت دینے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔واضح رہے اس سے قبل بھی جماعت اسلامی کے کارکنان کو سزائے موت دی جا چکی ہے جبکہ ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش انہیں پاکستان سے محبت کی پاداش میں سزائیں دے رہا ہے۔

ہائیکورٹ نے ممتاز قادری کی سزائے موت کی اپیل کیخلاف فیصلہ محفوظ کر لیا

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں