سموں کی بائیو میٹرک تصدیق ، نادرا نے سپیکر قومی اسمبلی کو پہچاننے سے انکار کر دیا

سموں کی بائیو میٹرک تصدیق ، نادرا نے سپیکر قومی اسمبلی کو پہچاننے سے انکار کر ...
سموں کی بائیو میٹرک تصدیق ، نادرا نے سپیکر قومی اسمبلی کو پہچاننے سے انکار کر دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ملک میں جاری موبائل سموں کی بائیو میٹرک تصدیق کے حوالے سے موبائل کمپنی تصدیق کے لیے قومی اسمبلی آئیں جہاں انہوں نے اراکین کی موبائل سموں کو بائیو میٹرک تصدیق کا عمل مکمل کیا۔حیران کن صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی موبائل سم کو بائیو میٹرک تصدیق کے لیے ایاز صادق کے فنگر پرنٹ لیے گئے لیکن نادرا میں ان کی انگلیوں کے نشانات کا کوئی ریکارڈ نہ مل سکا۔

وزارت پٹرولیم نے پی ایس او کا بورڈ آف مینجمنٹ تحلیل کر دیا

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے انگلیوں کے نشانات کو 7 مرتبہ چیک کیا گیا لیکن سسٹم مشین نشانات پہچاننے سے قاصر رہی۔اس دوران موبائل کمپنی کے نمائندے نے ایاز صادق کی انگلیوں کو گیلا کر کے بھی تصدیق کرنے کی کوشش کی لیکن کامیابی حاصل نہ ہوئی جس کے بعد موبائل کمپنی سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی موبائل سم کی تصدیق کیے بغیر ہی واپس چلی گئی۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں