جماعت اسلامی نے سراج الحق کو سینیٹ الیکشن کے لیے امیدوار نامزدکر دیا

جماعت اسلامی نے سراج الحق کو سینیٹ الیکشن کے لیے امیدوار نامزدکر دیا
جماعت اسلامی نے سراج الحق کو سینیٹ الیکشن کے لیے امیدوار نامزدکر دیا

  

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) جماعت اسلامی نے سینیٹ انتخابات کے لیے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو امیدوار نامزد کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لیے ملک میں سیاسی جماعتوں کے درمیان جوڑ توڑ اور امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دینے کا سلسلہ جاری ہے۔جماعت اسلامی کے پارلیمانی بورڈ نے سینیٹ انتخابات کے لیے اپنی جماعت کی جانب سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو سینیٹ انتخابات کے لیے امید وار نامزد کر دیا ہے ۔جماعت اسلامی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ فیصلہ مشاورت کے بعد کیا گیا ہے جبکہ اس ضمن میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی کی جا رہی ہے۔

سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم ،ن لیگ خیبر پختونخوا کے صدر صابر شاہ ناراض

مزید : لاہور /اہم خبریں