ایم کیو ایم کی سندھ حکومت میں شمولیت، وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ اور گورنر سندھ کی اہم ملاقات

ایم کیو ایم کی سندھ حکومت میں شمولیت، وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ اور گورنر سندھ ...
ایم کیو ایم کی سندھ حکومت میں شمولیت، وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ اور گورنر سندھ کی اہم ملاقات

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کی صوبائی حکومت میں متحدہ قومی موومنٹ کی شمولیت کو حتمی شکل دینے کیلئے وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کے درمیان ملاقات جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ صوبائی وزراء کے ہمراہ گورنر ہاؤس پہنچے ہیں جبکہ دوسری جانب گورنر ہاؤس میں ایم کیو ایم کے بھی متعدد اراکین کی موجودگی کی اطلاعات ہیں۔ ملاقات میں شامل صوبائی وزراء میں شرجیل انعام میمن اورنثار کھوڑو جبکہ سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک بھی ان کے ہمرا ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان طے شدہ 60 فیصد اور 40 فیصد کے فارمولے کے تحت ہی معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

بینظیر بھٹو قتل کیس میں رحمان ملک اور بابر اعوان کو بھی تفتیش میں شامل کیا جائے : ذوالفقار مرزا

مزید : کراچی /اہم خبریں