سنی لیون نے انٹرنیٹ پر مقبولیت میں سلمان خان ، شاہ رخ حتیٰ کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک )بے باک فلموں سے شہرت پانے والی اداکارہ سنی لیون انٹرنیٹ پر بھارت کی سب سے زیادہ سرچ کئے جانیوالی شخصیت بن گئیں ہیں، سلمان خان اس فہرست میں دوسرے جبکہ نریندرمودی دسویں نمبر پر ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق رواں سال 2015ءمیں گوگل سرچ انجن پر سب سے زیادہ سرچ کی جانیوالی بھارتی شخصیات میں سنی لیون نے سلمان خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔اپنی بے باک اداکاری سے مشہور سنی لیون نے 2002میں فلم جسم 2سے بالی ووڈ میں قدم رکھا ۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی بھارتی شخصیات میں سنی لیون نے نہ صرف سلمان خان بلکہ ، عبدالکلام ، کترینہ کیف، دپیکا پڈوکون، شاہ رخ خان ، یو یو ہنی سنگھ،کاجل اگروال اور عالیہ بھٹ حتی کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ نریندر مودی اس فہرست میں دسویں نمبر پر ہیں۔
آخری بار سنی لیون کو فلم ’کچھ کچھ لوچا ہے ‘میں دیکھا گیا جبکہ ان کی فلم ’مستی زادے ‘بھی جلد ریلیز ہونے والی ہیں ۔ سنی لیون آجکل اپنے اگلے پراجیکٹس’ٹینا اینڈ لولو‘اور ’بے ایمان لو‘ میں مصروف ہیں۔