گورنر خیبر پختونخوا نے استعفیٰ دیا ،نہیں لیا گیا : فواد چوہدری

گورنر خیبر پختونخوا نے استعفیٰ دیا ،نہیں لیا گیا : فواد چوہدری
گورنر خیبر پختونخوا نے استعفیٰ دیا ،نہیں لیا گیا : فواد چوہدری

  

لاہور (ویب ڈیسک) سینئر تجزیہ نگار فواد چوہدری نے کہا ہے کہ راحیل شریف کرسی چھوڑنے سے پہلے مستحکم اور پر امن فاٹا، کراچی اور بلوچستان دیکھنا چاہتے ہیں اسی لیے گورنر خیبر پختونخوا کو بھی مستعفی ہونا پڑا کیونکہ ان کی کارکردگی پر عسکری قیادت ناخوش تھی۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام خبر یہ ہے میں اظہار خیال کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ریٹائر ڈ ہونے کے اعلان کے بعد پشاور میں آرمی کی اعلیٰ قیادت کے اجلاس کے دوران ہونیوالے فیصلوں نے سیاسی قیادت میں بے چینی پیدا کردی اور اسی حوالے سے پارلیمانی لیڈر شاہ جی گل نے آرمی چیف کے اقدامات اور اصلاحاتی ایجنڈے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ فاٹا کا مسئلہ پاکستان کا مسئلہ ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ ان بنیادی مسائل کو ہمیشہ کیلئے حل کیا جائے ۔ راحیل شریف نومبر میں کرسی چھوڑنے سے پہلے مستحکم اور پر امن فاٹا، کراچی اور بلوچستان دیکھنا چاہتے ہیں اسی لیے گورنر خیبر پختونخوا کو بھی مستعفی ہونا پڑا کیونکہ ان کی کارکردگی پر عسکری قیادت ناخوش تھی۔

مزید : لاہور