دبئی میں 2 پاکستانیوں کا پاکستانی شہری کے ساتھ ایسا دھوکہ کہ جان کر آپ کا دل بھی خون کے آنسو روئے گا، پیسے تو لوٹے ہی جاننے والوں میں ناک بھی کٹوادی

دبئی میں 2 پاکستانیوں کا پاکستانی شہری کے ساتھ ایسا دھوکہ کہ جان کر آپ کا دل ...
دبئی میں 2 پاکستانیوں کا پاکستانی شہری کے ساتھ ایسا دھوکہ کہ جان کر آپ کا دل بھی خون کے آنسو روئے گا، پیسے تو لوٹے ہی جاننے والوں میں ناک بھی کٹوادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں دو پاکستانیوں نے 25وزٹ ویزے دینے کا لالچ دے کر اپنے ہی ہم وطن سے 1لاکھ 30ہزار درہم (تقریباً 37لاکھ روپے) ہتھیا لیے اور بھاری رقم لوٹنے کے علاوہ شریف النفس شہری کو جاننے والوں میں شرمندہ بھی کروا دیا ۔ 59سالہ پاکستانی سکیورٹی افسر کے کئی جاننے والوں نے ان سے وزٹ ویزہ دلوانے کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے دبئی میں دو پاکستانیوں سے بات کی جنہوں نے جھانسہ دیا کہ وہ ویزا دلوا سکتے تھے۔ ان میں سے ایک نے بتایا کہ اس کی اپنی سکیورٹی ایجنسی ہے اور بآسانی ویزوں کا بندوبست کرنے کا دعوٰی بھی کیا۔

مزید جانئے: وہ شہر جہاں مسلسل 40 سال سے ایک پرُاسرار آواز گونج رہی ہے
ہم وطنوں پر اعتماد کرنے والا یہ شخص جب دبئی پہنچا تو اس نے ملزمان کو 45ہزار درہم (تقریباً 12لاکھ 81ہزار روپے) ادا کر دیئے۔ باقی رقم ویزے فراہم کرنے کے بعد ادا کرنے کا وعدہ ہوا۔ دونوں ملزمان نے جعلی ویزوں کے کاغذات بنا کر ان کے حوالے کیے اور باقی رقم بھی وصول کی اور فرار ہو گئے۔ جب یہ شخص وزارت لیبر کے پاس ویزے چیک کروانے پہنچا تواسے بتایا گیا کہ یہ جعلی ہیں۔ انہوں نے پولیس کو ان دونوں ملزمان، 59سالہ ایم آئی اور 23سالہ ایس ایس کے خلاف درخواست دے دی۔ پولیس نے دونوں کو گرفتار کر لیا ہے اور اب ان کے خلاف عدالت میں کیس چل رہا ہے۔ کیس کا فیصلہ 6مارچ کو متوقع ہے۔