’یہ خاص طور پر میرے حکم پر بنائی گئی ہے‘ بحرین کے بادشاہ کا روسی صدر کو ایسا تحفہ کہ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

’یہ خاص طور پر میرے حکم پر بنائی گئی ہے‘ بحرین کے بادشاہ کا روسی صدر کو ایسا ...
’یہ خاص طور پر میرے حکم پر بنائی گئی ہے‘ بحرین کے بادشاہ کا روسی صدر کو ایسا تحفہ کہ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

  

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال میں بحرین اس اتحاد کا حصہ ہے کہ جو شام میں روس کی مداخلت کے خلاف کھڑا نظر آتا ہے، لیکن اپنے حالیہ دورہ روس میں بحرینی امیر نے روسی صدر کو ایک ایسے تحفے سے نواز دیا کہ دنیا حیران رہ گئی۔

نیوز سائٹ ”مڈل ایسٹ آئی“ کے مطابق بحرین کے حکمران حماد بن عیسیٰ الخلیفہ اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان اہم ملاقات بحر اسود کے ساحلی شہر سوچی میں روسی صدر کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ اس موقع پر بحرینی رہنما نے ولادی میر پیوٹن کو ایک خاص تلوار کا تحفہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اسے ان کے خصوصی احکامات پر تیار کیا گیا تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس تلوار کو دمشق (شام کا دارلحکومت، جس کے حکمران بشار الاسد کی مدد کے لئے روس نے شام میں اپنی فوجیں اتار رکھی ہیں) کے لوہے سے بنایا گیا تھا اور اس کی دھار بہت تیز رکھی گئی تھی، فوری فتح کے لئے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ غالباً ان کا اشارہ روس کی شام میں جاری جنگ کی طرف تھا، جہاں روسی مدد کے ساتھ شامی صدر بشارالاسد کی فوجیں اب ملک کے سب سے بڑے شہر الیپو کو باغیوں سے چھیننے کے لئے آگے بڑھ رہی ہیں۔

مزید جانئے: شمالی کوریا نے ایٹمی دھماکے کے بعد ایک اور انتہائی خطرناک ہتھیار کا کامیاب تجربہ کرلیا، ایسا ہتھیار کہ امریکہ سب سے زیادہ پریشان ہوگیا

اس موقع پر روسی صدر نے بھی بحرینی رہنما کو اعلیٰ نسل کے گھوڑے کا تحفہ پیش کیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق بحرینی رہنما کو پیش کئے گئے گھوڑے کا تعلق ریس کے گھوڑوں کی اعلیٰ ترین نسل سے ہے، اور اسے معزز مہمان کے شایان شان تحفہ قرار دیا جارہا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان متعدد تجارتی اور دفاعی معاہدوں پر بھی بات چیت کی گئی اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

مزید : بین الاقوامی