ورلڈ ٹی 20 اور ایشیا کپ کے لئے متوازن ٹیم تشکیل دے دی گئی

ورلڈ ٹی 20 اور ایشیا کپ کے لئے متوازن ٹیم تشکیل دے دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے کہا ہے کہ ورلڈ ٹی 20 اور ایشیا کپ کے لئے متوازن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ، ٹیم میں اچھے کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی کوشش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ ٹی 20 اور ایشیا کپ کے لئے جو پندرہ رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے وہ متوازن ہے اور ہم نے کوشش کی ہے کہ ٹیم میں اچھے کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے
انہوں نے کہا کہ احمد شہزاد اور صہیب مقصود کو فار م میں آنے کا بھرپور موقع دیا ہے مگر وہ اپنی کارکردگی نہ دکھا سکے انہوں نے کہا کہ جن بولرز نے کارکردگی دکھائی ہے ان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ہارون الرشید نے کہا کہ ٹیم میں رومان رائیس ، محمد نواز ، بابر اعظم اور خرم منظور کو شامل کیا گیا ہے ۔