بطور ایتھلیٹ میں شعیب ملک کی پرابلم سمجھتی ہوں‘ ثانیہ مرزا
دبئی (این این آئی)ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ وہ بطور ایتھلیٹ شعیب ملک کی پرابلم سمجھتی اور ساتھ دینے کی کوشش کرتی ہیں۔ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ شعیب ملک مشکل وقت سے گزر رہے ہیں اور وہ بطور ایتھلیٹ ان کی پرابلم سمجھتی اور ہر ممکن ساتھ دینے کی کوشش کرتی ہیں۔ ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ انھیں دبئی آ کر بہت اچھا لگا رہا ہے کیونکہ کرکٹ ان کے خون میں شامل ہے لہٰذا وہ ماحول کو انجوائے کر رہی ہیں اور بہت اچھا وقت گزر رہا ہے۔ ثانیہ مرزا نے مزید کہا کہ بطور ایک ایتھلیٹ ان کیلئے یہ سمجھنا بہت آسان ہوتا ہے کہ شعیب آج کل کن حالات سے گزر رہے ہیں کیونکہ ہر کھلاڑی کے کیریئر میں اچھا اور برا وقت آتا ہے۔