’کیریبین لیگ‘‘ کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی آج ہوگی

’کیریبین لیگ‘‘ کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی آج ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹرینیڈاڈ(آن لائن) ویسٹ انڈیز کی مقامی لیگ ’’کیریبین لیگ‘‘ کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی آج جمعرات کو ہوگی۔اس نیلامی میں پاکستان کے کرکٹرز سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر بھی شامل ہیں ‘یہ کھلاڑی پہلی بار کیریبین لیگ میں حصہ لیں گے ‘اس سے پہلے پاکستانی کے کھلاڑی مصباح الحق ‘شاہد آفریدی ‘ عمر اکمل ‘کامران اکمل ‘عمران خان جونیئر اور محمد حفیظ سمیت کئی کھلاڑی اس لیگ میں کھیل چکے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال کی کیریبین لیگ کے فائنل میں کامران اکمل نے دھواں دار بلے بازی کر کے اپنی ٹیم ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو ریڈ سٹیل کو فتح دلوائی تھی اور مین آف دی میچ قرار پائے تھے۔