فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے بہترین سالانہ رپورٹ کا سافا ایوارڈ جیت لیا

فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے بہترین سالانہ رپورٹ کا سافا ایوارڈ جیت لیا

لاہور(پ ر)فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ نے ’’بہترین سالانہ روپورٹ برائے سال 2014‘‘کا ایوارڈ جیت کر ایک اور سنگ میل حاصل کر لیا ہے۔یہ ایوارڈ ساؤتھ ایشین فیڈریشن آف اکاؤنٹنٹس (SAFA)نے مینوفیکچرنگ کے شعبے میں دیا ہے۔سافا ایوارڈ مالیاتی رپورٹنگ میں پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے دیا جاتا ہے اور ایک اعلیٰ سطح کا پینل جو کہ معروف ججوں پر مشتمل ہوتا ہے ، تفصیلی تشخیص کے بعد اس ایوارڈ کے فاتح کا انتخاب کرتا ہے۔یہ ایوارڈ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سی ایف او فوجی فرٹیلائزر کمپنی ،محمد منیر ملک کو لاہور میں منعقدہ ایک تقریب میں پیش کیا۔فوجی فرٹیلائزر کمپنی کی سالانہ رپورٹ برائے سال2014اس سے پہلے کارپوریٹ رپورٹنگ میں بھی ایوارڈ حاصل کر چکی ہے ۔ اسکے علاوہ فوجی فرٹیلائزر کمپنی ماضی میں بھی مختلف عالمی ایوارڈ حاصل کر چکی ہے جو کہ کمپنی کے پختہ عزم کو ظاہر کرتی ہے۔

مزید : کامرس