کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جارہا ہے: سیکرٹری بابر حیات تارڑ

کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جارہا ہے: سیکرٹری بابر ...

لاہور (پ ر) تمام کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جارہا ہے تاکہ کام میں شفافیت اور تیزی آسکے۔ اس کا اظہار سیکرٹری کوآپریٹوز پنجاب بابر حیات تارڑ نے کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے اس مد میں 300 ملین روپے کے فنڈز مختص کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ممبران کے مفادات کے تحفظ کیلئے ٹراسفر آف پلاٹ کو بائیو میٹرک نظام کے تحت منسلک کیا جارہا ہے اس سلسلہ میں کام تیزی سے جاری ہے۔ اجلاس میں کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مسائل اور ان کی جانب سے ممبران کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ بھی لیا گیا۔ واضح رہے کہ صوبہ پنجاب میں 225 کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کام کر رہی ہیں ان سوسائٹیز نے 2 لاکھ سے زائد ممبران کو سستی اور معیاری رہائشی سہولیات فراہم کی ہیں ایک اندازے کے مطابق لاہور میں تقریباً ایک تہائی حصہ کوآپریٹو ہاؤسنگ سیکٹر نے اور دو تہائی گورنمنٹ / پرائیویٹ سیکٹر نے فراہم کیا ہے۔ سیکرٹری کوآپریٹوز پنجاب نے محکمہ امداد باہمی اور کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کے انتظامیہ کمیٹیز پر زور دیا کہ وہ ممبران کے مفادات کیلئے بھر پور کام کریں اور زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں انتظامیہ کمیٹی کے انتخابات، آڈٹ، انسپکشن بروقت مکمل کروائیں۔

مزید : کامرس