پی ایس او کا سات لاکھ ٹن سے زائد فرنس آئل درآمد کرنے کا ٹینڈر جاری

پی ایس او کا سات لاکھ ٹن سے زائد فرنس آئل درآمد کرنے کا ٹینڈر جاری

کراچی(آن لائن) پی ایس او نے سات لاکھ ٹن سے زائد فرنس آئل درآمد کرنے کا ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔پاکستان اسٹیٹ آئل کے جاری اعلامیہ کے مطابق اپریل سے مئی کے دوران کمپنی 7 لاکھ 15 ہزار ٹن فرنس آئل درآمد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس میں سے 1 لاکھ 95 ہزار ٹن اپریل جبکہ 5 لاکھ 20 ہزار ٹن فرنس آئل مئی میں درآمد کیا جائے گا۔

فرنس آئل کی درآمدات کے لئے کمپنی نے ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔

مزید : کامرس