کشمیر :پاکستان کی شہ رگ
مکرمی ! کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے۔جس طرح کوئی جاندار شہہ رگ کٹ جانے سے مر جاتاہے اسی طرح پاکستان کا وجود کشمیر کے بغیرادھورا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی خرابی کی اصل وجہ مسئلہ کشمیر ہے۔ پوری دنیا پر روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ کشمیرپاکستان کاحصہ ہے اوربھارت نے تقسیم برصغیرکے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیرپرناجائزقبضہ کر رکھاہے۔ بھارت کی لاکھوں افواج کے بدترین مظالم اور قتل وغارت کے باوجودآج تک کشمیری الحاق پاکستان کانعرہ لگاتے ہیں پاکستان کے ہرقومی دن پر کشمیرمیں قومی پرچم لہرایاجاتاہے۔کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی اور پاکستان سے الحاق از حد ضروری ہے۔ جس طرح وزیراعظم پاکستان نے اقوام متحدہ میں پر زور انداز میں تنازعہ کشمیرپراپناموقف پیش کیاتھا اس سے بڑھ کر مسئلہ کشمیر کو دنیاکے سامنے اجاگرکرنے کی ضرورت ہے۔ مظلوم کشمیریوں نے آزادی کی خاطر بڑی قربانیاں دی ہیں ان کو رائیگاں نہیں جاناچاہیے۔ پاکستانی عوام اورحکمرانوں کومسئلہ کشمیر پر متحد اور یک آواز ہو کر کشمیر کی آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ بھارت کے ساتھ جب بھی مذاکرات ہوں مسئلہ کشمیرایجنڈے میں سرفہرست ہوناچاہیے کیوں کہ کشمیر کی آزادی کے بغیر ہم نے بھارت سے بڑی دوستی، بس اورٹرین سروس، تجارت اور ثقافت کاتبادلہ کرکے دیکھ لیاہے۔بھارت نے ہمیشہ پھولوں کے بدلے پاکستان کونفرت کاپیغام دیاپاک وطن کے سرحدی شہریوں پر گولے برسائے ہیں۔لہٰذا اب ضرورت اس امر کی ہے کہ بھارت کی ناپاک چالوں میںآنے کی بجائے مسئلہ کشمیرپرکوئی لچک نہ دکھائی جائے اورکشمیریوں کی خواہش کے مطابق کشمیر کوبھارت کے ناجائزقبضہ سے آزاد کرایا جائے، جس کے نتیجے میں پاکستان اوربھارت امن واخوت اوراچھے ہمسائیوں کی طرح رہ سکتے ہیں اورپاک بھارت تجارت کی نئی راہیں کھل سکتی ہیں اورپاکستان ترقی کی مناز ل کوچھوسکتاہے۔ (عبدالرزاق باجوہ، دہم تھل ضلع نارووال)