ڈرامہ’’جان من نرگس‘‘شالیمار تھیٹر میں کامیابی کے ساتھ جاری

ڈرامہ’’جان من نرگس‘‘شالیمار تھیٹر میں کامیابی کے ساتھ جاری

لاہور(فلم رپورٹر)پروڈیوسرملک طارق کا نیا ڈرامہ’’جان من نرگس‘‘شالیمار تھیٹر میں کامیابی کے ساتھ جاری ڈرامہ کی کاسٹ میں نرگس،شاہد خان،آشا چوہدری سمیت دیگر بہت سے فنکار شامل ہیں۔اس بارے میں ملک طارق نے بتایا کہ ڈرامے میں شائقین کی تفریح کے تمام لوازمات شامل کئے گئے ہیں تاکہ انہیں شالیمار اور دوسرے تھیٹرز میں فرق محسوس ہوسکے کیونکہ میں نے ہمیشہ بیان بازی کے بجائے کام کرکے دکھایا ہے۔اس ڈرامہ کے رائٹر ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک ہیں۔

مزید : کلچر