ایشوریا رائے بچن، سونم کپور اور کترینہ کیف بہت جلد اکھٹے ایک اشتہار میں نظر آئیں گی

ایشوریا رائے بچن، سونم کپور اور کترینہ کیف بہت جلد اکھٹے ایک اشتہار میں نظر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (اے پی پی) با لی وڈ کی تین خوبصورت اداکارائیں ایشوریا رائے بچن، سونم کپور اور کترینہ کیف بہت جلد اکھٹے ایک اشتہار میں نظر آئیں گی۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل سونم کپور اور ایشوریا رائے کے درمیان سرد جنگ چل رہی تھی تاہم اب یہ اداکارائیں ایک ساتھ میک اپ برانڈ لوریل کا ایک اشتہار شوٹ کریں گی جس کی تینوں برینڈ ایمبیسیڈر بھی ہیں۔اس نئے اشتہار میں تینوں اداکاراوں کو ایک ساتھ دیکھنا یقیناً ان کے مداحوں کے لیے دلچسپ ہوگا۔بولی وڈ لائف کے مطابق اس حوالے سے سونم کپور کا کہنا تھا کہ انہیں اشتہار کی شوٹنگ کرنے میں بے حد مزہ آیا اور یہ منفرد ہوگا جس میں تینوں اداکاراوں کو نئے انداز سے دکھایا جائے گا۔

مزید :

کلچر -