فلمی اداکارہ امرتا راؤ اب چھوٹے پردے پرنظر آئیں گی

فلمی اداکارہ امرتا راؤ اب چھوٹے پردے پرنظر آئیں گی
 فلمی اداکارہ امرتا راؤ اب چھوٹے پردے پرنظر آئیں گی

  

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ امرتا راؤ ’میری آواز ہی پہچان ہے‘ نام کے پروگرام سے جلد ہی چھوٹے پردے پر بھی اداکاری شروع کرنے جارہی ہیں۔ امرتا کی بہن پریتکا پہلے ہی ٹیلی ویژن پرڈرامہ ’بے انتہا ‘ میں نظر آرہی ہیں۔شاہد کپور کے ساتھ’عشق وشق‘ کے ساتھ روپہلے پردے پر قدم رکھنے والی 34 سالہ امرتا اپنے اس نئے پروگرام میں دیپتی نوول کے ساتھ نظر آئیں گی۔ اس پروگرام کی پروڈکشن نویدتا بسوکررہی ہیں۔ نویدتا نے ایک بیان میں کہا کہ امرتا ڈرامہ ’میری آواز ہی پہچان ہے‘ میں نظرآنے والی ہیں۔یہ پروگرام نجی ٹی وی پر نشر ہوگا۔ یہ پروگرام میوزک انڈسٹری پر مبنی ہوگا اور اس میں امرتا ، گلوکارہ کلیانی کا کردار نبھائیں گی۔

مزید : کلچر