نیٹو مشرقی یورپ میں عسکری موجودگی میں اضافہ کر رہی ہے

نیٹو مشرقی یورپ میں عسکری موجودگی میں اضافہ کر رہی ہے

برسلز(اے پی پی) نیٹو کے جنرل سیکرٹری جینس سٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ نیٹو مشرقی یورپ میں اپنی عسکری موجودگی بڑھا رہی ہے۔ وہ دس گیارہ فروری کو ہونے والی نیٹو میں شامل ملکوں کے وزرائے دفاع کی میٹنگ سے پہلے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے توقع ہے کہ وزراء مشرقی یورپ کے ممالک یہان تعینات نیٹو افواج کع تعداد میں اضافے کی حھمایت کریں گے۔ اس سے ہمارا مشترکہ دفاع مضبوط ہوگا اور کسی بھی قسم کی جارحیت کے خواہشمندوں کو قوی جواب ملے ہوگا ۔سٹولٹن برگ نے یاد دلایا کہ نیٹو پہلے ہی مشرقی یورپ میں دس چھوٹے دفاتر بنا چکی ہے تاکہ وہاں فوجی طاقت کے تعین کا اہتمام کیا جائے اور ان کے لیے سہولیات اور فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے امریکہ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرنے کا اعادہ کیا کہ وہ " یورپ میں روٹیشن کی بنیاد پر بری، بحری اور فضائی قوت" کے اضافی تعین کی خاطر مالی امداد بڑھا دے گا۔ سٹولٹنبرگ کے مطابق اس طرح روس کی سرحد کے ساتھ نیٹو کا عسکری انفراسٹرکچر بنایا جانا ممکن ہوگا جس میں فضائی اڈے، چاند ماری کے میدان اور تربیتی مراکز بنانا شامل ہونگے۔

مزید : عالمی منظر