ایل ڈی اے کا گجر پورہ سکیم میں آپریشن،کروڑوں روپے کے 11پلاٹ واگزار

ایل ڈی اے کا گجر پورہ سکیم میں آپریشن،کروڑوں روپے کے 11پلاٹ واگزار

لاہور (اپنے خبر نگار سے)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے گزشتہ روز گجر پورہ سکیم کے اے ٹوبلاک میں کروڑوں روپے کے 11قیمتی پلاٹ آپریشن کلین اپ کر کے وا گزار کروا لئے پراپرٹی واگزار کروانے کے بعد اصل مالکان کے حوالے کر دی گئی تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ عثمان غنی کی ہدایت پر کارروائی کی گئی۔ خالی کروائے گئے پلاٹوں میں پلاٹ نمبر1031، ،1032، 1025،1026،1027، 1487R ، 1393،1374، 1030،518اورپلاٹ نمبر 536 بلاک اے ٹوشامل ہیں ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ کی ہدایت پر آپریشن کی نمائندگی کرنے والوں میں اسٹیٹ آفیسر احسان بھٹی اور انسپکٹر ملک ذوالفقاراور دوسرے بہت سے ملازمین نے حصہ لیا واگزار کروائے گئے پلاٹوں کی مالیت 55کروڑ سے زیادہ ہے پلاٹوں کے اصل مالکان 15سال سے دربدرکی ٹھوکریں کھا رہے تھے ۔ پلاٹوں کے مالکان نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ کئی سالوں سے ایل ڈی اے کے چکر لگا کر تھک گئے تھے اور ہماری بات کوئی بھی سننے کوتیار نہ تھا مگر اب ڈی جی ایل ڈی اے اور ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ نے خصوصی دلچسپی لے کر ہمارے پلاٹ خالی کروائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1