کسانوں کو ٹیوب ویلوں کیلئے ڈیزل 40روپے لیٹر دیا جائے،ڈاکٹر وسیم اختر

کسانوں کو ٹیوب ویلوں کیلئے ڈیزل 40روپے لیٹر دیا جائے،ڈاکٹر وسیم اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سیدوسیم اختر نے مطالبہ کیا ہے کہ کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے کسان بچت کمیٹی تشکیل دی جائے اور پاکستانی کسان کو ٹیوب ویل چلانے کے لیے ڈیزل40 روپے فی لیٹر اور زرعی مقاصد کے لیے بجلی 2روپے فی یونٹ فراہم کی جائے آئندہ آنے والی گندم کی فصل کا ایک ایک دانہ کسان سے اٹھایا جائے اور گنے کی قیمت کی کسان کو 100فیصد ادائیگی کرشنگ سیزن ختم ہونے سے پہلے کی جائے۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ بہاولپور کو دوبارہ صوبے کی حیثیت سے بحال کرنے کی جو قرارداد منظور کی تھی اس پر عملدرآمد کیا جائے اور اسے الگ صوبہ قرار دیا جائے وہ پنجاب اسمبلی میں زرعی اجناس کے حوالے سے بحث کے دوسرے روز خطاب کررہے تھے ۔


ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا کہ بھارت میں کسان کو بجلی 1روپے 67 پیسے فی یونٹ فراہم کرنے کے علاوہ ڈیزل بھی بہت کم نرخ پر فراہم کیا جاتا ہے جبکہ پاکستان میں زرعی مقاصد کے لیے بجلی 10 روپے 67 پیسے فی یونٹ فراہم کی جاتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کسان کو زرعی مقاصد کے لیے ڈیزل 40 روپے فی لیٹر کے نرخ پر اور بجلی 2روپے فی یونٹ فراہم کی جائے۔ زرعی اجناس کی پیدواری لاگت کم کرنے کے لیے زرعی ان پٹس جن میں کھاد اور زرعی ادویات شامل ہیں پر سبسڈی دی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئندہ گندم کے سیزن میں کسان سے آخری دانے تک گندم اٹھائی جائے اور وافر ہونے کی صورت میں حکومت گندم کو برآمد کرنے کے خود انتظامات کرے۔